منڈی بہاﺅالدین کے عدالتوں کی کارکردگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے ججز صاحبان کو انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاﺅالدین راجہ پرویز اختر صاحب کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ضلع منڈی بہاﺅالدین کے عدالتوں کی کارکردگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے ججز صاحبان کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر صاحب نے اس موقع پر کام کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔

منڈی بہاﺅالدین (ذیشان اسماعیل سے ) بہترین کارکردگی پر ججز صاحبان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کا میرٹ پرفیصلہ یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج تجمل حسین ہنجرا صاحب اور سینئر سول جج منڈی بہاﺅالدین محمد شاہد ندیم بٹ صاحب بھی ہمراہ تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر صاحب نے بہترین کارکردگی پر

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاﺅالدین (ماڈل کورٹ)نوید اقبال صاحب ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاﺅالدین عرفان سعید صاحب،سول جج منڈی بہاﺅالدین محمد عقیل جنجوعہ صاحب ، فیملی / سول جج منڈی بہاﺅالدین مس شاہین نور صاحبہ ، مجسٹریٹ دفعہ 30 پھالیہ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب ، سول جج پھالیہ محمد وسیم حسین چٹھہ صاحب کو انعامات تقسیم کیے ۔

ADSJ ماڈل کورٹ نوید اقبال صاحب کو ماہ جون 2021 میں 13 قتل اور 5 منشیات کے مقدمات کے فیصلے کرنے پر اول انعام سے نوازا گیا ۔ ADSJ عرفان سعید صاحب کو سول اپیل کے کیسز میں نمایاں کارکردگی پر اول انعام سے نوازا گیا ۔ اسی طرح دیگر ججز صاحبان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر صاحب نے سول ، فیملی او ر فوجداری مقدمات میں اعلیٰ کاکردگی پر انعامات تقسیم کیے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین کے عدالتوں کی کارکردگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے ججز صاحبان کو انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!