mandi bahauddin fbr

منڈی بہاﺅالدین میں ایف بی آر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح چیف کمشنر ان لینڈ ریونیونے کیا

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا امتیاز علی سولنگی نے کہا ہے کہ ٹیکس ایک قومی فریضہ ہے ۔ ٹیکس کی اہمیت سے ہر شہری کو آگاہ ہونا چاہیئے۔ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر معیشت کے استحکام اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14مئی 2022 ) ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی ادائیگی سے فرارحاصل کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں۔ ریاست کے تمام امورز کا دارومدار ٹےکسوں پر ہوتا ہے۔ یہی ٹیکس ملک و قوم کی بہتری پر خرچ ہوتے ہیں۔ ٹیکس چوری قانونی، سماجی اور اخلاقی جرم ہے جس سے بچنا ہوگا اور عوام الناس میں ٹےکسوں کی ادائیگی کاشعور اجاگر کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ایف بی آر کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد خالد، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو جعفر نذیر رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاء اللہ گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل نذر، چیمبر آف کامرس کے ممبران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت تاجر رہنمائوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا امتیاز علی سولنگی نے کہاکہ حکومتی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ٹیکس وصولی سے حاصل ہوتا ہے۔ جسے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کلچر اس طرح فروغ نہیں پا سکا جس طرح دنیا کے دیگرز ممالک میں عوام خوشی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ حکومتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے حکومت کی پالیسی ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔ ہم میں سے ہر شہری جس کا کسی بھی شعبے زراعت، صنعت ، تجارت یا بزنس سے تعلق ہو۔ فرض ہے کہ دیانت داری سے ٹیکس ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام الناس کیلئے یہ خوش آئند بات ہے کہ منڈی بہاﺅالدین میں ٹیکس ہاﺅس قائم ہو چکا ہے ۔امید ہے کہ ٹیکس ہاﺅس بننے سے عوام الناس، تاجر اور وکیل مستفید ہوں گے ۔ پٹی کمشنر محمد شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام شہری ذمہ داری کے ساتھ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ معاشرے میں محصولات کی اہمیت کا شعور بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کم ٹیکس وصولی والا ملک ہے۔ حکومت ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور ٹیکس ادا کرنے والوں سے مسلسل رابطوں کے ذریعے اس میں موجود خامیوں اور غلط فہمیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہر شہری ہم اپنے ذمے واجب الادا تمام ٹیکس دیانت داری کے ساتھ ادا کرے اور ٹیکس کی ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھایا جائے۔تقریب سے صدر ٹیکس بار رانا صغیر احمد، ایگزیکٹو ممبر چیمب آف کامرس مرزا تیمور احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں