منڈی بہاوالدین کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی، نوٹیفکیشن جاری

ضروری مرمت کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین کے مختلف فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی. گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا.

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 فروری 2021) عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کنسٹرکشن ورک جس میں نئے پولوں پر تاروں کی تنصیب کے باعث 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین کے مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی.

11 کے پھالیہ روڑ، کینال، کمپلیکس، منڈی بہاوالدین سٹی اور واسو فیڈرز کی بجلی مورخہ 20 اور 25 فروری 2021 کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک بند رہے گی. جبکہ 11 کے وی شاہ تاج فیڈر کی بجلی مورخہ 27 فروری کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں