منڈی بہاوالدین میں بجلی بند رہے گی. ماہ مارچ کا نیا شیڈول جاری

منڈی بہاوالدین میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جنوری، فروری کے مہینہ کے بعد ماہ مارچ میں بھی جاری رہے گا. ضروری مرمت کے باعث منڈی بہاوالدین کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 27 فروری 2021) ضروری مرمت کے باعث تحصیل پھالیہ اور تحصیل منڈی بہاوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز کی بجلی ضروری مرمت کے باعث مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ گیپکو نے ماہ مارچ 2021 کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

132 کے وی پھالیہ گرڈ اسٹیشن کے فیڈر لک، دھریکاں ، گجرات روڑ پھالیہ اور مین بازار کی بجلی مورخہ 2 مارچ 2021 کو صبح 9 سے شام 3 بجے تک بند رہے گی۔ اسی طرح رنسیکے اور جوکالیاں گرڈ اسٹیشن کی بجلی مورخہ 3، 11، 15، 18 اور 30 مارچ 2021 کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح منڈی بہاوالدین کے 132 گرڈ اسٹیشن کے فیڈڑز پھالیہ روڑ، کینال فیڈرز کی بجلی مورخہ 13 اور 16 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔ اسی طرح گوڑھا فیڈر، کچہری روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر کی بجلی مورخہ یکم، 4، 9، 13، 16، 20 اور 31 مارچ 2021 کو صبح 9 بجے سے دن 3بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح منڈی بہاوالدین کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی فیڈر، واسو فیڈز کی بجلی مورخہ 2،6، 9، 13، 16، 20، 24، 27 اور 31 مارچ 2021 کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔ جبکہ صوفی سٹی فیڈر کی بجلی مورخہ 13، 16، 20 اور 31 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی جبکہ کھیوہ فیڈر کی بجلی مورخہ 13 اور 16 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔

جبکہ پھالیہ روڑ فیڈر کی بجلی مورخہ 11، 16، 20 اور 31 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔ کینال فیڈر کی بجلی مورخہ 9، 13، 16، 20 اور 31 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔ گوجرہ فیڈر کی بجلی مورخہ 8، 17، 22، 25 اور 27 مارچھ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی جبکہ رکن فیڈر کی بجلی مورخہ 8 ، 17، 22، 25 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔

منڈی بہاوالدین کے کٹھیالہ فیڈر، چھموں ساہنا فیڈر نین، گوہر فیڈرز کی بجلی مورخہ 8 اور 17 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔ سیدا فیڈر کی بجلی مورخہ 17 مارچ کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں