منڈی بہاوالدین: شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 13 افراد زخمی

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 فروری 2021) شدید دھند اور حد نگاہ صفر کی وجہ سے ٹریفک کے تین حادثات میں 2افراد جاں بحق، دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے سرگودھا گجرات ہائی وے پر پیش آئے ریسکیو 1122نے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا.

منڈی بہاؤالدین، شدید دھند کی وجہ سے مرغیوں والی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ایک شخص جاں بحق۔ حادثہ منڈی سرگودھا روڈ پر کاکووال پل کے قریب پیش آیا۔

منڈی بہاؤالدین، مانو چک کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار ٹرک میں گھس گئی۔ پھالیہ، دھند کے باعث پھالیہ اڈے پر ٹرک نے کھڑی ویگن کو ٹکر مار دی۔ متعدد مسافر زخمی۔

اپنا تبصرہ لکھیں