منڈی بہاوالدین شدید دھند کی لپیٹ میں، جاتی سردی دوبارہ لوٹ آئی

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 فروری 2021) منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ. منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں گزشتہ روز کی طرح آج پھر سے شدید دھند نے اپنے ڈیرے ڈال لئے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے جس سے ٹریفک کی روائی بھی متاثر ہے.

منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 26ڈگری سینٹی گریڈ دہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں سردی کی لہر مزید 3 روز تک جاری رہے گی ۔ جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بارش کا بھی امکان ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں