منڈی بہاؤالدین پولیس کی اہم کاروائیاں، 2مختلف اندھے قتل کے ملزمان گرفتار۔ڈکیت گینگ گرفتار 12موٹر سائیکل 01گاڑی، 3 لاکھ نقدی اور زیورات برآمد

منڈی بہاؤالدین پولیس کی اہم کامیاب کاروائیاں۔ دو مختلف اندھے قتل کے ملزمان گرفتار۔ڈکیت گینگ گرفتار 12موٹر سائیکل 01گاڑی، 3 لاکھ نقدی اور زیورات برآمد

منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 مئی 2021)تھانہ سول لائن کے علاقہ چورنڈ پل کے قریب صنم خان نامی شخص کو اور تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک کاسب میں عرفان نامی شخص جو ڈیر ہ پر بطور سیری کام کرتا تھا کو نامعلوم ملزمان نے بذریعہ فائرقتل کر دیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدی انور سعید کنگرا نے ڈی ایس پی صدر محمدشبیر اعوان، ایس ایچ او تھانہ سول لائن اورایس ایچ اوتھانہ صدر کو ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی جنہوں نے چند دنوں میں صنم خان کے قاتل تعظیم اور عرفان کے قاتل الیاس کوٹریس کرکے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا.

اسی طرح تھانہ سول لائن اور چوکی صوفی سٹی پولیس کے اے ایس آئی عرفان نے سلیمان عرف سیمو موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار کر کے12 موٹر سائیکل، ٹینکی ٹاپے اور فریم برآمد کر لئے گرفتار ملزمان میں سلیمان، قیوم، احتشام شامل ہیں اسی طرح ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او تھانہ سول لائن اظہر عباس تارڑمعہ ٹیم نے شاہدعرف شاہدو ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 3لاکھ روپے نقدی،زیورات،01عددگاڑی،3پسٹل،01کلاشنکوف برآمد کیے ہیں

ملزمان میں فیصل، شاہد، وقاص اور خرم شامل ہیں، ڈی پی او نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قبضہ مافیا کا خاتمہ، ناجائز اسلحہ رکھنے و نمائش اسلحہ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی

اپنا تبصرہ لکھیں