khad price in pakistan

منڈی بہاؤالدین میں 1 ہفتہ کے دوران گرانفروشوں کو4 لاکھ46ہزار جرمانہ اور3 ایف آئی آرز درج کی گئیں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اور محکموں کی سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 164 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا خورونوش کے مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائی کررہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈویژن میں 37 گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ من مانے نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو 25 لاکھ سے زائد نقد جرمانہ بھی کیاگیا، کمشنر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی زیر نگرانی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجہ میں 18 گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز جبکہ 5 لاکھ96 ہزار روپے نقد جرمانہ کیاگیا.

سیالکوٹ میں گرانفروشی پر 3 لاکھ81ہزار جرمانہ اور8 ایف آئی آرز‘ گجرات میں 5لاکھ29 ہزار جرمانہ اور6 ایف آئی آرز‘ نارووال میں 3لاکھ17 ہزار نقد جرمانہ اور ایک ایف آئی آر‘ منڈی بہاؤالدین میں 4 لاکھ46ہزار جرمانہ اور3 ایف آئی آرز اور حافظ آباد میں 2لاکھ54ہزار جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

کمشنر نے مزید بتایا کہ سپیشل برانچ کی جانب سے ملنے والی رپورٹس کی روشنی میں بھی فوری اقدامات کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے اور گزشتہ ہفتہ میں 451 ایسی رپورٹس پر عمل درآمد کردیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں