dead body

منڈی بہاؤالدین میں رہائش پذیر ناصر اقبال کی بیوی نےاسلام آباد پولیس کی مدد سے شوہر کی نعش ایک گھر سے برآمد کرا لی

اسلام آباد(خبر نگار) مارگلہ ٹائون میں شہری کاقتل،نعش گودام میں چھپادی. تھانہ کھنہ کے علاقے مارگلہ ٹاؤن کے رہائشی ناصر اقبال رانجھا کو قتل کرکے نعش گودام میں چھپادی گئی،قتل کا الزام پہلی بیوی پر عائد کیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں رہائش پذیر ناصر اقبال رانجھا کی دوسری بیوی نے شک ہونے پر اسلام آباد پہنچ کر پولیس کی مدد سے شوہر کی نعش مارگلہ ٹاؤن کے ایک گھر سے برآمد کرا لی۔ مدیحہ نامی خاتون نے جو خود کو ناصر اقبال رانجھا کی دوسری بیوی بتاتی ہے نے میڈیا اور پولیس سے رابطہ کیا کہ اس کے شوہر کو پہلی بیوی روبینہ نے قتل کر کے نعش گھر کے تہہ خانے میں چھپا دی ہے ۔

اس نے کہا کہ مجھے اس بارے میں روبینہ کے بیٹے شاہ زیب رانجھا نے بتایا ہے کہ ماں نے ناصر اقبال رانجھا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ہے ۔ جب مجھے اطلاع ملی تو میں فوری طور پر اسلام آباد پہنچی۔مدیحہ کے ون فائیو پر اطلاع دینے اور میڈیا کے پہنچنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کھنہ ہمراہ نفری موقع پر پہنچے اور ہائی کمان کی اجازت کے بعد تالے توڑ کر جب گھر کے اندر داخل ہوئے تو تہہ خانے سے ناصر اقبال رانجھا کی لاش برآمد ہوئی.

جسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا اور نعش چھپا دی گئی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس نے ہر پہلو سے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں