منڈی بہاءالدین سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کی پاہڑیانوالی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنے والی ذہنی معزور لڑکی کے گھر آمد، تمام ملزمان کی گرفتاری اور مظلوم خاندان کی داد رسی کا مطالبہ
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 10 جنوری 2022) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے پاہڑیانوالی میں ذہنی معذور لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس صدمے میں اسکے والد کے جاں بحق ہونے پر اسکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکے گھر پہنچ گئے.
یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزمان گرفتار، ڈی پی او
اس موقع سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ یہ المناک واقعہ ظلم و ذیادتی کی بد ترین مثال ہے، جس کا حکومت کی طرف سے سخت نوٹس لیا جانا چاہیے، اور تم؛ م ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر مظلوم خاندان کی حق رسی کرنی چاہیے.
ممتاز تارڑ نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ کمزور کی طاقت قانون بنتا ہے مگر یہاں بدقسمتی سے قانون ظلم اور سرمایہ کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے کہا کہ وہ مظلوم خاندان کے گھر آکر علاقہ کے لوگوں کی باتیں سنیں اور انہیں مطمئن کریں
