ملکوال: دن دیہاڑے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والی عورت چور کے ہاتھوں لٹ گئی

ملک وال(نامہ نگار ) بلدیہ آفس کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل ڈکیت خاتون سے پرس چھین کر فرار، خاتون اے ٹی ایم مشین سے 25 ہزار روپے نکلوا کر گھر جا رہی تھی

تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال کی حدود میں چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ایکسچینج والی گلی کی رہائشی خاتون بنک کی اے ٹی ایم مشین سے 25 ہزار روپے نکلوا کر شہر کی مصروف ترین شاہراہِ بادشاہ پور روڈ پر واپس گھر جا رہی تھی جب وہ بلدیہ آفس کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈکیت خاتون کے ہاتھ سے پرس چھین کر فرار ہو گیا.

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران خواتین سے پرس چھیننے کی یہ تیسری واردات ہے پولیس مصروف تفتیش ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں