malikwal news today

ملکوال: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حادثے میں نوجوان جاں بحق

ملکوال کے علاقہ بار موسی میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حادثے کے نتیجے موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق. ریسکیو زرائع.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جون 2022) افسوس ناک واقع تحصیل ملکوال میں پیش آیا. تفصیلات کے مطابق نوجوان صبح 7 بجے اپنی ڈیوٹی پر موٹرسائیکل پر بار موسی سے منڈی بہائوالدین شہر جا رہا تھا کہ چک نمبر 25 کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی.

خوفناک حادثے میں موٹرسائیکل علی حسین قوم مہاجر سکنہ بار موسی موقع پر جاں بحق ہو گیا.ڈرائیور موقع سے فرار. ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی. ذرائع کے مطابق کار کا مالک بھی بار موسی گائوں کا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں