مزدا وین کو حادثہ، طلباء و طالبات کی تیز رفتار اسکول وین مزدا بے قابو ہو کر کھیت میں گھس گئی

منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) منڈی بہاؤالدین میں مزدا وین کو حادثہ۔ طلباء و طالبات کی تیز رفتار اسکول وین مزدا بے قابو ہو کر کھیت میں گھس گئی۔ مزدا وین میں سوار طلبا و طالبات شدید خوف کا شکار، حادثہ منڈی بہاؤالدین سے علی پور روڈ پر پیش آیا۔

خوش قسمتی سے مزدا الٹنے سے بچ گئی۔ مزدا میں پنڈی کالو، رنمل اور گرد و نواح کے نجی اسکول کے طلباء و طالبات سوار تھے۔ تمام طلباء و طالبات کو بحفاظت مزدا سے نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں