mandi bahauddin live stock

محکمہ لائیو سٹاک کے چھاپے، کھل ونڈا کے نمونے لے کر تجزیہ کیلئے متعلقہ لیبارٹری میں بھجوا دئیے

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک /فیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص احمد نے میانوال رانجھا کھدر پل، مانگٹ، میانہ گوندل اورہیڈ فقیریاں میں کھل بنولہ اور اینیمل فیڈ ڈیلرز کی دوکانوں اور گوداموں کو چیک کیا.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14مئی 2022) دوران انسپکشن انہوں نے مختلف ڈیلرز کی رجسٹریشن، انوائس ریکارڈ اورکھل ونڈا کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کھل ونڈا کے نمونہ جات لے کر تجزیہ کیلئے متعلقہ لیبارٹری میں بھجوا دئیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک /فیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملکوال ڈاکٹر پرنس وقاص احمد نے دو کانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف رجسٹرڈ اور معیاری کھل بنولہ اور ونڈا فروخت کریں۔

فیڈبیگ کا وزن20 یا 40 کلو گرام سے کم نہیں ہونا چاہیے ۔ ہر فیڈ بیگ پر اس کے اجزائے ترکیبی تاریخ تیاری ایکسپائری ڈیٹ اورافلاٹاکسن لیول درج ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈیلر کو غیر معیاری غیر رجسٹرڈ اور ناقص اینیمل فیڈکی فروخت اورمویشی پال کسان بھائیوں کے معاشی نقصان کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت ،خلاف ورزی یا سمپل فیل ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈیلرکی دوکان سیل کر کے اس کے خلاف پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ فیڈ ایکٹ 2016کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں