فلسطین کی حمایت پر الجزائر کے کھلاڑی کو اولمپک گیمز سے باہر کردیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ٹوکیو: اولمپک گیمز میں الجزائر کی نمائندگی کرنے والے جوڈو کھلاڑی فتحی نوران نے اپنے مدمقابل اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلے سے انکار کردیا جس پر انتظامیہ نے بقیہ میچز سے بھی بیدخل کرکے انھیں واپس وطن بھیج دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نوران نے اولمپکس گیمز میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ احتجاجاً مقابلے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسے ملک کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں سے رنگے ہوئے ہیں۔ کوچ عمار بینی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی جس کی پاداش میں اولمپک کمیٹی نے انھیں بھی واپس وطن بھیج دیا۔ یہ دوسری بار ہے جب فتحی نوران نے فلسطین پر جارحیت کے خلاف اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلے سے انکار کیا ہے۔

فتحی نوران اور ان کے کوچ عمار بینی نے اولمپک کمیٹی کے فیصلے کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ اسرائیلی مخالفت پر ہمیں نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ کسی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار ہمارا حق ہے۔

اس حوالے سے عالمی جوڈو فیڈریشن کا کہنا ہے کہ الجزائر کے کھلاڑی کے اس فیصلے سے عالمی یکجہتی کو فروغ دینے میں مسائل کا سامنا ہوگا اس لیے کمیٹی یہ سخت قدم اُٹھانے پر مجبور ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نوران نے اولمپک میں ابتدائی راؤنڈ میں سوڈان کے محمد ابدالسول سے مقابلہ کیا تھا اور دوسرا مقابلہ اسرائیلی جوڈو اسٹار توہر بٹبل سے تھا جس سے انکار پر انھیں اولمپک گیمز سے باہر کردیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فلسطین کی حمایت پر الجزائر کے کھلاڑی کو اولمپک گیمز سے باہر کردیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!