فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام القدس ریلی

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 مئی 2021) صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی زیر قیادت فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر گوندل، چوہدری ذوالقرنین چیئرمین چیلیانوالہ ، ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری راج بختیار گوندل، صدر پی پی 66 چوہدری محمد یوسف وڑائچ آف چک ظاہر، جنرل سیکرٹری پی پی 66 چوہدری قمر عباس وڑائچ، چوہدری منشاء گوندل،چوہدری مشاہد لیاقت،ضلعی صدر سوشل میڈیا حامد مختار ،

خضر حیات کھوکھر کونسلر، میاں حسن رضا، چوہدری جاوید تنویر رانجھا چیئرمین یونین کونسل گوجرہ، خرم رضا عطاری، جعفر عزیز، صدام گوندل، مظفر اقبال بھٹی، ملک معین، ذیشان ایوب مانگٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے فلسطینی مسلمانوں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں