عید کے تیسرے روز وحید الدین پارک کے باہر سے ہونڈا 125 موٹرسائیکل چوری

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر )تیسری عید کے دن میاں وحید الدین پارک میں عید منانے جانے والے نوجوان کا 125 موٹرسائیکل چوری۔

تفصیلات کے مطابق محلہ شفقت آباد کا نوجوان علی حسن اپنا موٹرسائیکل 125 نمبری GTL 9035 ماڈل 2016 رنگ سیاہ لے کر عید کے تیسرے دن میاں وحید الدین پارک میں عید منانے کے لیے گیا۔جب وہ کچھ دیر بعد عید منا کر باہر نکلا تو نامعلوم چور اس کے موٹرسائیکل کے ساتھ عید منا کر جا چکے تھے۔تھانہ سٹی پولیس منڈی بہاؤالدین نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں