punjab police

ضلع منڈی بہائوالدین پولیس کیلئےسیٹیں الاٹ کر دیں گئیں

پنجاب کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع منڈی بہائوالدین کی پولیس کیلئے سیٹیں الاٹ کر دی گئیں. ضلع منڈی بہاءالدین کے لئے نسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز،سکیورٹی کانسٹیبلزاور وائرلیس آپریٹر ضلع، ایس پی یو اور پی ایچ پی میں مختلف یونٹس کیلئے 212 سیٹیں الاٹ کی گئیں ہیں.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28مئی 2022) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز، سکیورٹی کانسٹیبلز اور وائرلیس آپریٹر ضلع، ایس پی یو اور پی ایچ پی میں مختلف اضلاع اور یونٹس کو سیٹیں الاٹ کر دیں۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ll پنجاب نے سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب،تمام سی پی اوز، تمام ڈی پی اوز، ایس ایس پی ٹیلی کمیونکیشن اینڈ موٹرٹرانسپورٹ پنجاب، ایس ایس پی ایڈمن ایس پی یو پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا.

مراسلے کے مطابق مختلف اضلاع اور یونٹس کو 9،666سیٹیں جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پنجاب کو 1،828سیٹیں دی گئی ہیں، لاہور1،200، پی ایچ پی 46، قصور 163،پی ایچ پی 110، گوجرانوالہ 265، پی ایچ پی 28، گجرات 200،پی ایچ پی 90، سیالکوٹ410، پی ایچ پی 45، راولپنڈی 200، پی ایچ پی 48، فیصل آباد 425، پی ایچ پی 40،، سرگودھا 346، پی ایچ پی 84،بھکر 203، پی ایچ پی 70،اوکاڑہ 235،پی ایچ پی 45، ملتان 255

پی ایچ پی 46، وہاڑی 177، پی ایچ پی 33، ڈی جی خان 277،پی ایچ پی 22، مظفر گڑھ300،پی ایچ پی 27، راجن پور250،پی ایچ پی 86، رحیم یار خان243، پی ایچ پی 46، ایس پی یو سیکورٹی کانسٹیبل500،وائر لیس آپریٹر ٹیلی 500، ایس پی یو وائر لیس آپریٹر 21،ایس پی یو ڈرائیور کانسٹیبل 129، پی ایچ پی ڈرائیور کانسٹیبل 200، شیخوپورہ 240،پی ایچ پی 62 ننکانہ صاحب210، حافظ آباد87،

پی ایچ پی 16، منڈی بہاوالدین 212، پی ایچ پی 40، نارووال153،پی ایچ پی 51، جہلم 60،پی ایچ پی 35،،اٹک50، پی ایچ پی 53،چکوال 130، پی ایچ پی 42، جھنگ 361،پی ایچ پی 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 197، پی ایچ پی 50 چنیوٹ188، پی ایچ پی 43، پی ایچ پی 21،، لودھراں 115، پی ایچ پی 21، لئیہ200، پی ایچ پی 42، بہاولنگر250، پی ایچ پی 46،بہاولپور 143،پی ایچ پی 51سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں