shahzad akbar

شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی بیرون ملک چلے گئے

شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بج کر 10 منٹ پر غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے، ذرائع

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 17اپریل 2022ء) شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی بیرون ملک چلے گئے- شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بج کر 10 منٹ پر غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے- تفصیلات کے مطابق عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی پاکستان سے چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اسلام آباد سے رات 3 بج کر 10 منٹ پر غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شہزاد اکبر اور شہباز گل سمیت 6 افراد کا نام ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کے خلاف ان افراد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر شہزاد اکبر اور دیگر افراد کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گيا کا کہ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان، تحریک انصاف کے ڈيجیٹل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد اور محمد نفیس گو ہر کے نام بھی اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کیا تھا،

شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے آج استعفیٰ دیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا.

اپنا تبصرہ لکھیں