حکومت کا اشیائے ضروریہ پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو اپنے اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھنے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی سے متعلق امور پر اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اُن پر عائد ٹیکسز کم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے وزراء کو پرائس کنٹرول کمیٹیز کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت کا اشیائے ضروریہ پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!