Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

حاجی امتیاز احمد چوہدری کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ منڈی بہاوالدین کے رمضان بازار کا دورہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا ، ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ۔

اس موقع پر حاجی امتیاز احمد کو بتایا گیا کہ ضلع میں قائم رمضان بازار وں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کے ذریعے اشیائے خوردونوش ، آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پر سبسڈی دی جارہی ہے اسی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد رمضان بازاروں سے استفادہ حاصل کررہے ہے. انہوں نے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز، سکیورٹی اور کررونا ایس اوپیز کے انتظامات کا جائزہ لیا اوروہاں پر موجودعملے کوضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فیئر پرائس شاپس پر مردو خواتین کے الگ الگ کاﺅنٹرز اور قطاروں کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیا کا معیار باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے سٹالز منسوخ کردئیے جائیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ باقاعدگی کے ساتھ اشیاءکے معیار کو چیک کرے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کوسہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ یہاں تعینات سرکاری عملہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ماہ مقدس میں نیکی کمانے کا جذبہ بھی بروئے کار لا کر شہریوں کی ہر ممکن خدمت کرکے بھر پور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کرنے پرضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی پالیسی کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کررہی ہے۔

←منڈی بہاوالدین میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا، سی ای او ہیلتھ
تحریک لبیک پاکستان کا منڈی بہاوالدین میں عظیم الشان کانفرنس، مرکزی امیر حافظ محمد سعد حسین رضوی کی شرکت→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz