توہین عدالت کیس میں نیا موڑ، عدالت نے اے سی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی سزا کا حکم سنا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین: توہین عدالت کیس میں نیا موڑ، کنزیومر کورٹ کے جج راو عبدالجبار نے ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو تین تین ماہ کی سزا سنا دی۔پولیس نے احاطہ عدالت سے دونوں افیسرز کو گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 نومبر 2021) کنزیومر کورٹ کے جج راو عبدالجبار کی عدالت میں ایک شہری محمد عاصم حسین نے درخواست دائر کی کہ واپڈا کالونی سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ جو میرے نام تھی۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے میری الاٹمنٹ پر ایک اور سرکاری ٹیچر حسن علی کی الاٹمنٹ کر دی اور محمد عاصم سے زبردستی سرکاری مکان خالی کروا لیا گیا جو کہ غیر آئینی اور قانونی ہے.

یہ بھی پڑھیں: سیشن جج منڈی بہاوالدین کا توہین عدالت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین اور ملازم کو تین تین ماہ قید سزا کا حکم

جس پر میرے سمیت میرے گھر والوں کو چاردیواری کا تحفظ دیا جائے۔جس پر متعدد بار ڈی سی اور اے سی کو نوٹس بھیجوائے گئے مگر عدالت کے حکم کی تکمیل نہ کی گئی اور اپنی جگہ پر کلرک رانا محبوب کو عدالت بھیجوا دیا جس نے عدالت کے ساتھ بد تمیزی کی اور عدالت کے اختیارات کو چیلنج کیا۔

بعد ازاں ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق بسرا نے جج راو عبدالجبار کو ٹیلی فون کیا اور کہا”( طارق بولداں پیا ہاں۔ایہہ کی معاملہ ہے”) اور کہا میرے کلرک کو چھوڑ دیں اور ادے جانے دیں جس پر عدالت نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئی آج پھر ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اے سی امتیاز بیگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور جواب طلبی کی۔

جس پر وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔جس پر عدالت نے دونوں افسران کے ہتک آمیز رویہ پر تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیجوانے کا حکم جاری کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے افسران کو گرفتار کر کے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
توہین عدالت کیس میں نیا موڑ، عدالت نے اے سی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی سزا کا حکم سنا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!