بھاگٹ: پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر گمشدہ بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا

منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مئی 2021) گزشتہ روز دوران گشت تھانہ بھاگٹ پولیس ظفر اقبال (اے ایس آئی ) معہ ہمرائیاں تنویر احمد (ہیڈ کنسٹیبل) اور کنسٹیبلان نور حیات۔طاہر جاوید گشت پر تھے کہ انکو ایک بچی آمنہ دختر محمد بشیر قوم راجپوت سکنہ بہاولنگر حال مقیم گولیکی ملی۔ بعدازاں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر گمشدہ بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔جوکہ پولیس کو دعآئیں دیتے بچی کو لیکر گھر روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں