pakistani passport

ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کوایمنیسٹی اسکیم کے لیے بھیجی جانے والی سمری پر گزشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ ایمنیسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانی شہریوں پرہوگا جو ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس ہیں۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنیسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذالعمل رہے گی۔

مزیدپڑھیں: پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان بدترین ممالک میں شامل

یاد رہے پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 6 کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 3 سال سزا ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت نےایمنیسٹی اسکیم کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمنیسٹی اسکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی یکساں استفادہ کرسکیں گے۔ اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت 6 ایمنیسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے جن سے تقریباً 12,000 ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایمنیسٹی اسکیم سے تقریباً 38 ہزار ایک سے زائد شناخت رکھنے والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے جبکہ ایمنیسٹی اسکیم کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے پاکستان اور بیرون ملک مناسب تشہیر کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں