drugs

ایس ایچ او دولت نگر نے منشیات فروش سے 7 کلوگرام چرس برآمد کرلی

ویلڈن SHO تھانہ دولت نگر عدیل ظفر بوسال، پولیس تھانہ دولت نگر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ 3منشیات فروش گرفتار کرکے 7 کلوگرام چرس اور 2 لاکھ 82 ہزار روپے وٹک برآمد کرلی۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 اپریل 2022) ڈی پی او عمر سلامت کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر عدیل ظفر بوسال اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 1۔محسن اعجاز ،2۔ محمد وارث سکنائے عالم گڑھ 3۔ساجد حسین ساکن فتح پور شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر سات کلو گرام چرس اور دو لاکھ بیاسی ہزار روپے وٹک برآمد ہوئی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ دولت نگر میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں