urea fertilizer

اسسٹنٹ کمشنر کی پھالیہ میں کاروائی: ذخیرہ کردہ 550 تھیلے یوریا قبضے میں لے کر کسانوں کو فروخت کر دی

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کی بڑی کاروائی، 550 تھیلے یوریا قبضے میں لے کر کسانوں کو فروخت کر دی۔ ضلع بھر میں کھادوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جون 2022) پچھلے تین دنوں میں ضلع بھر سے مختلف گوداموں اور چیک پوسٹوں سے2 ہزار تھیلے یوریا قبضے میں لے کر سرکاری نرخوں پر فروخت کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کھادوں کی سمگلنگ اور غیر قانو نی ذخیرہ اندزی کی روک تھا م کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں 1 ہفتہ کے دوران گرانفروشوں کو4 لاکھ46ہزار جرمانہ اور3 ایف آئی آرز درج کی گئیں

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گودام مالکان اورذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ڈیلرز کھادوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر کریں اور اس کا مکمل ریکارڈ بھی رکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں