Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، رکاوٹیں ختم کروادیں

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04دسمبر2020 )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاﺅن جاری رہے گا، تاجر حضرات تجاوزات کے خاتمے اور کورونا ایس او پیز پر رعملدرآمد کے لئے انتظامیہ سے معاونت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی بازار، لنڈا بازار، صدر بازار، وارڈ نمبر 5، موٹا فیقا چوک، میونسپل کمیٹی چوک، غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کیا۔یہ آپریشن تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی نے مشترکہ طور پر کیا۔

دریں اثناءبازاروں اور مارکیٹوں میں فٹ پاتھوں پر اور دکانوں کے آگے تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔عوام الناس کی آمد و رفت میں مشکلات کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ نے انسداد تجاوات آپریشن شروع کر دیا اور کمیٹی بازار ، لنڈا بازار میں آپریشن کر کے فوری طور پر تجاوزات کو ختم کر دیا اور تمام سامان اٹھوا دیا جبکہ ریڑھیاں بھی بازاروں سے باہر نکلوا دی گئی ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد بازاروں میں تنگ نظر آنے والے راستے اور بازار کھلے کھلے لگنے لگے اور وہاں سے ھزرنے والے صارفین بالخصوص خواتین ، بچوں اور بزرگوں نے سکون اور تحفظ کا اظہار کیا۔

شہر میں ٹریفک کی روانی تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے متاثر، شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا. ریسکیو ایمبولینس کو بھی راستہ ملنا مشکل ہوگیا۔ ویڈیو دیکھیں

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات قائم کر کے عوام اور ٹریفک کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بازاروں، فٹ پاتھوں اور عوامی سہولت والی تمام جگہوں پر سے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹا دی جائیں ورنہ خلاف ورزی پر حکومتی ہدایت کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

←ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا چینی 83 روپے سے زائد پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم
انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز2لاکھ 82ہزار961 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے→

Comments

2 responses to “اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، رکاوٹیں ختم کروادیں”

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz