اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

منڈی بہاو ¿الدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز 12جنوری 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں چیف میونسپل آفیسر پھالیہ ، محکمہ پولیس کے ہمراہ پھالیہ شہر کے مین بازار ، کٹھیالہ پل، بلال چوک ، لاری اڈہ بازاراور قینچی روڈ پرآپریشن کر کے فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کو ختم کروا کر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں پر اور دکانوں سے سڑکوں تک قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اس ضمن میں شہریوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو شکایات بھی وصول ہو رہی تھیں۔ جن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ علاقوں سے تجاوزات ختم کروا دیں ۔

دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے واضح کیا کہ تجاوزات قائم کر کے پیدل چلنے والے عوام الناس اور ٹریفک کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بازاروں، فٹ پاتھوں اور عوامی سہولت والی دیگر جگہوں پر سے تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ہٹا لیا جائے بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ مفاد عامہ کے پیش نظر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں