اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کرکے اپنی نگرانی میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر نیلامی کروائی۔

انہوں نے سبزی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے دکانداروں اور صارفین سے قیمتوں اور کوالٹی سے متعلق استفسار بھی کیا جس پر وہاں موجود صارفین نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے کنٹرول کیا جا رہا ہے اورمنڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.

یہی وجہ ہے کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران پر واضح کیاکہ صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر ہی پھل اور سبزیاں فروخت کریں بصورت دیگر قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں