ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کورونا ایس او پیز کی خلافورزی کرنے والوں کو 10ہزار روپے سے زائد کر جرمانہ کر دیا. 2 دکانیں سیل کر دیں
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05 جنوری 2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے شہر کے مختلف ریسٹورنٹس، میرج ہالز، شاپس، ٹرانسپورٹ اڈہ جات کا معائنہ کیااور وہاں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وارننگ کے باوجود کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 2دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ دیگر کو خلاف ورزیوں پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ مارکیٹس، شاپنگ مال ،ہوٹلز، میرج ہالز ، دکاندار اور ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بازاروں ،ریسٹورنٹس، میرج ہالز،بیکریز، شاپس اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پھالیہ ڈاکٹر خالد عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے عوام الناس میں کورونا ایس او پیز کی آگاہی کے حوالے سے ماسک تقسیم کئے اور مختلف دکانداروں کو وارننگ کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر53ہزار 700روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر حضرات کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔