اسرائیل کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں ،ترک صدر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے متحدہ عرب امارت اور اسرائیل کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں رجب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیروزگ آئندہ ماہ ترکی کا دورہ کریں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ حکومت اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبہ جات بالخصوص قدرتی گیس کی تجارت میں تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی عدالت نے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دیدی

ترک صدر کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات پر اختلافات کے باوجود بھی باہمی سفارتی و تجارتی روابط بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ترک صدر اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں جس کا ایک مقصد اسرائیلی قدرتی گیس کا حصول بھی ہے۔ مشرقی بحیرہ روم سے یورپ آنے والی اسرائیلی قدرتی گیس کی تجارت کے حوالے سے انقرہ کا یونان اور قبرص سے سخت مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے مارچ سن 1949 میں اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا اور یوں وہ پہلا اسلامی ملک بن گیا تھا، جس نے اس یہودی ریاست کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بات کی تھی۔ ترک صدر کے ان بیانات پر اسرائیلی دفتر خارجہ کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل بھی اپنی خارجہ پالیسی میں کچھ تبدیلی لاتے ہوئے مسلم ممالک سے تعلقات میں بہتری کا متقاضی نظر آ رہا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں ،ترک صدر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!