اجووال:سابقہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

ملک وال (نامہ نگار) سابقہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ملکوال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملکوال کے علاقہ اجووال میں سابقہ رنجش پر زاہد اقبال ولد محمد یار نے اپنے دیگر 5ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے طارق محمود ولد لال خان کو شدید زخمی کر دیا تھاجس کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر زخمی طارق محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہار گیاہے۔ پولیس تھانہ ملکوال نے 4نامزد اور2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

One response to “اجووال:سابقہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا”

  1. انصر اقبال اسلم Avatar
    انصر اقبال اسلم

    یہاں پر نوجوان کی بجائے “جوان” لکھا ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *