یوفون نےنیکسٹ جنریشن موبائل سروسزلائسنس حاصل کرلیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)2021 کا لائسنس یوفون کو جاری کردیا گیا۔

لائسنس پر پی ٹی ایم ایل (یوفون) کے دستخط کے سلسلے کی تقریب آج یہاں پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی، پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)2021 کا لائسنس یوفون کو جاری کیا گیا جس میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے بہتر نیٹ ورک رول آؤٹ اور کوالٹی آف سروس کے معیارات شامل ہیں۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، چیئر مین پی ٹی اے، اتھارٹی کے ممبران، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ اور پی ٹی ایم ایل (یوفون) کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹی سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ملک میں روابط کی توسیع اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس کے علاوہ حکومت ”ڈیجیٹل پاکستان وژن“ کے حوالے سے بھی بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یوفون کو این جی ایم ایس لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اعلیٰ و معیاری خدمات تک رسائی اور ہر جگہ کوریج کی توسیع کو یقینی بنانے کے لئے پی ٹی اے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے سپیکٹرم کی نیلامی کی بروقت تکمیل کے حوالے سے پی ٹی اے، ایف اے بی اور ایم او آئی ٹی کے متعلقہ حکام کی انتھک کا وشوں کی بھی تعریف کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پی ٹی ایم ایل (یوفون) نے کہا کہ اضافی سپیکٹرم سے آپریٹر کو اپنے صارفین کے لئے طویل المدتی فوائد اور ر وابط کی فراہمی میں مدد ملے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوفون نےنیکسٹ جنریشن موبائل سروسزلائسنس حاصل کرلیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!