منڈی بہاوالدین تھانہ پھالیہ میں ہونے والے قتل کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لارہے ہیں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے کے قاتل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اظہر عباس تارڑ کی نوجوان صحافی فیاض بٹ سے بات چیت
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جولائی 2022) منڈی بہاوالدین تھانہ پھالیہ کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اظہر عباس تارڑ نے نوجوان صحافی ذیشان اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے انشاء اللہ جب تک تھانہ پھالیہ میں تعینات ہوں جرائم پیشہ عناصر کے سفاریشیوں کیلئے میرے دروازے بند سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں میرٹ میری اولین ترجیح .
یہ بھی پڑھیں: ہیلاں: تندور کی دوکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 1 شخص قتل، 1 زخمی
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھو گا جرائم پر قابو پانے کیلئے تھانہ پھالیہ کی پولیس الرٹ ہے عوام اور میڈیا نشاندہی کرے انشاء اللہ کاروائی کروں گا کوئی کسی سائل کو تھانہ پھالیہ کے کسی ملازمین سے کوئی شکائت درپیش ہوتو یا رشوت وصولی کی کوشش کرے مجھے آگاہ کرے اسکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمبٹوں گا میں جہاں بھی تھانہ رہا میرٹ کو ترجیح دی اور دیتا رہوں گا.
کسی بااثر شخص کے دباؤ میں نہیں آؤں گا ڈیوٹی میرا فرض ہے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹائگر گشت اور میں خود روٹس پر ہوتا ہوں بہت جلد وارداتوں پر قابو پالوں گا کوئی کسی کو کسی سیاسی جماعت یا آفیسر کی سفارشات کی ضرورت نہیں میرے پاس آئیں سائل میرے لئے قابل احترام انشاء اللہ شنوائی ہوگی اسکا جائز کام بھی ہوگا جلد سے جلد کاروائی کی کوشش کروں گا.
