ڈپٹی کمشنر کا ایم پی اے کے ہمراہ پی پی 68 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

mandi bahauddin development
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تجویز کردہ ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں انشاءاللہ مفاد عامہ پر مبنی ترقیاتی منصوبہ جات حکومتی گائیڈ لائن اور ٹائم لائن میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29جنوری 2022) ایم پی اے گلریز افضل چن نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،مفاد عامہ کے منصوبوں کی راہ میں مالیاتی مشکلات حائل نہیں ہونے دیں گے اور حکومت سے ہر ممکن وسائل کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں پی پی 68 کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ ،ایکسیئن بلڈنگ قرار شاہ، روڈ، ہائی وے، ڈی او سپورٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے گلریز افضل چن نے ملکوال کا دورہ کیا۔

انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کے دورے کے دوران ہسپتال میں فارمیسی سمیت میل فی میل وارڈز، کورونا ویکسی نیشن سنٹر، ڈسپنسری، میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی، خدمت مرکز اور دیگر شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بغورجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے میل وارڈ میں بچوں اور بڑے مریضوں کی ایک ہی جگہ پر موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے چھوٹے بچوں کو الگ وارڈ میں شفٹ کر کے چلڈرن وارڈ کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ بخار اور مشتبہ مریضوں کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کئے جائیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں سرجن اور لیب ٹیکنالوجسٹ کو تعینات کرنے کیلئے اشتہار جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو گاہے بگاہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرنے اور ہیلتھ کونسل کا اجلاس بلا کر ہسپتال کے تمام ایشوز کو حل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے کے ہمراہ رتووال میں نئے بننے والے ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس ہسپتال کے بننے سے آس پاس کے تین گاﺅں کی عوام کو طبی سہولیات کی بہترین اور بر وقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے ترقیاتی سکمیوں کو چیک کرنے کے حوالے سے جیہ میں بننے والی روڈ کی کوالٹی اور سائز کو چیک کیا۔انہوں نے روڈ پر پلیوں کے لیول کو برابر کرنے اور مین ہولز کے ڈھکن کور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کنسلٹنٹ سے رائے لے کر روڈ کی سیمپلنگ کروانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے ساہنا بازار میں سڑکوں،گلیوں اور سیوریج کے ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے ایم بی ہائی سکول گراﺅنڈ کا بھی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے گراﺅنڈ کے دیگر شعبوں کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ گراﺅنڈ اورپچ کے لیول کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے نئے بننے والے اے سی کمپلیکس ملکوال کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹف ٹائل کو ٹھیک کرنے ،صحن کے لیول کو بہتر بنانے اور بلڈنگ کو رنگ روغن کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے، عوامی مفادات کے تحفظ کےلئے فیلڈ میں جاکر تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا ایم پی اے کے ہمراہ پی پی 68 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!