منڈی بہاؤالدین کے شیروں کے نام دردمندانہ اپیل. سپین حادثے میںوفات پانے والے 4 افراد کی میتیں ابھی تک آبائی گائوں چورنڈ نا پہنچ سکیں. ارباب اختیار سے مد د کی اپیل
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 جنوری 2022، ملک رئوف زبیر) منڈی بہاؤالدین چورنڈ گاؤں کے عمران نے سپین بارسلونہ سے اپیل کی ہے کہ 30 نومبر کو میرا بھائی ،بھابھی اور 2 بچے ایک حادثہ میں وفات پا گئے ہیں۔ آج 7 جنوری تک ان کی لاشیں ابھی ادھر سپین میں ہی پڑی ہیں۔ منڈی بہاؤالدین کے سپوتوں ،منڈی بہاؤالدین کے شیروں تمہیں دھرتی ماں چورنڈ کے ایک بیٹے نے مدد کے لیے پکارا ہے کہ سب نے مرنا ہے۔خدا را میری مدد کرو۔
یہ بھی پڑھیں: بارسلونا: آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے4 افراد کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے
میرے بھائی،بھابھی اور 2 بچوں کی ڈیڈ باڈیاں پاکستان کسی طریقے پہنچ جائیں۔میں یہاں سپین ذلیل و خوار ہو رہا ہوں۔ میری کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔ میرے گھر صف ماتم بچھے تیسرا مہینہ چڑھ گیا ہے۔ لیکن نہ لاشیں گھر پہنچیں نہ ان کا جنازہ پڑھا جا سکا ہے۔نہ ہی تدفین ہوئی ہے۔ میری مسلمان ہونے کے ناطے اور انسانیت کے ناطے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، پوری حکومتی مشینری، ارباب اختیار اور خاص طور پر منڈی بہاوالدین کے شیروں کے نام دردمندانہ اپیل ہے کہ فوری ڈیڈ باڈیاں پاکستان لانے میں ہر کوئی اپنا اپنا کردار ادا کرے۔
