پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔

ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اور د صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے، پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: منڈی بہاوالدین ہائی رسک والے اضلاع میں شامل

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!