پنجاب اسمبلی کو گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے غنڈہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے، عطا تارڑ

ata tarar
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور:( ایم.بی.ڈین نیوز 22 مئی 2022) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے زیرصدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کو روکنے اور حکومت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی نے منڈی بہاءالدین، گجرات سے غنڈے منگوا کر اجلاس میں ہنگامہ آرائی کروائی، عطا تارڑ

حمزہ شہباز کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کیلئے آئین میں مقرر کردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے پیش کی۔ لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھٹی کے روز غیر قانونی اجلاس طلب کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے غنڈہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے، اسمبلی میں داخلے کے تمام راستے بھی بند کر دئیے گئے۔ ادھر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ترین گروپ نے بھی ملاقات کی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاسی اور آئینی آپشنز پر مشاورت کی گئی، منحرف ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب اسمبلی کو گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے غنڈہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے، عطا تارڑ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!