منڈی بہاوالدین میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کاسپریم کورٹ کے حکم کے بعد پہلا اجلاس زیر صدارت رانا محمد سرفراز کنوینر منعقد ہوا جس میں حاجی محمد ناصر چیئرمین بلدیہ نے تمام کونسلروں اور آفسران بلدیہ عملہ کو خوش آمدید کہا .
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 12 نومبر 2021) انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے حقوق کے ترجمان بلدیاتی اداروں کو بحال کرکے جمہوری نظام کو فروغ دیا ہے ہمیں مل جل کر عوام کی خدمت کا فریضہ زمہ داری سے سرانجام دینا ہوگا، اپوزیشن لیڈر چوہدری جاوید اقبال کاکوآنہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں سیاست حقوق العباد کی خوشنودی کے ساتھ اللّٰہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے.
چیف آفیسر سمیر انتظار چیمہ، میاں محمد ناصر سپرٹنڈنٹ، میاں آفتاب احمد ٹی او ایف ،عامر ریاض ڈوگر اکاؤنٹ، مزمل محمود ایم او آر، محمد ابوبکر ہیڈ کلرک نے اجلاس میں شرکت کی. حاجی محمد ناصر چیئرمین بلدیہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوانِ کوبتایا،اوپننگ بیلنس 81,49,31000 روپے، متوقع آمدن 33,97,34000 روپے ، کل آمدن 1,15,46,65,000 روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 67,27,94,000 روپے،غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 26,27,55,000 روپے شامل کرتے ہوئے کل اخراجات 93,55,49,000 روپے کا ترمیمی بجٹ پیش کیا گیا جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا.
راناسرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مبارک دن ہے سب دوستوں نے جس طرح اتفاق اور پیار محبت کی فضاء قائم کرکے حزبِ اختلاف اورحزب اقتدار کا خلاء ختم ہونا یہ شہریوں کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے. انشاء اللہ ہمارے آپ سب بھائی ہیں برابری کی سطح پر سب کو لیکر چلیں گے، اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جہموریت کے لیے انمول تحفہ قرار دیا.
