مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جس کی آمدنی دینی مدارس کے طلبا پر خرچ ہوگی اور اس آمدنی سے فلاحی کام بھی کیے جائیں گے۔

یہ برانڈ مولانا طارق جمیل کے نام کی مناسبت سے ’’ایم ٹی جے‘‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس میں کرتا شلوار اور قمیص ہوں گی تاکہ لوگ اپنی ثقافت سے جڑے رہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ اِن پر ایم ٹی جے طارق جمیل نامی برانڈ کا پیج بھی بنایا گیا ہے۔ اس پیج پر دی گئی تفصیلات میں لکھا ہے کہ یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کررہے ہیں، یہ برانڈ مولانا کے بتائے گئے اصولوں کو سیکھنے اور عمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس برانڈ کے لیے ملازمت کے لیے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ جنید جمشید فیشن برانڈ ساؤتھ کے سربراہ بلال اکرم کی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ ایم ٹی جے میں ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک زمیندار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن تبلیغ کے کاموں کی وجہ سے کئی برس سے وہ کام بھی نہیں کرسکے، سال دو ہزار میں انہوں نے فیصل آباد سے دینی مدارس کے قیام کا آغاز کیا تھا جہاں عربی زبان میں ہی تعلیم دی جاتی ہے، مدرسۃ الحسنین کے نام سے ان دینی مدارس کی اب 10 برانچیں ہیں۔

مولاناطارق جمیل کہتے ہیں کہ ان مدارس کو چلانے کے لیے باقاعدہ چندہ جمع نہیں کیا جاتا وہ صرف اپنے کاروباری دوستوں سے مدد لیتے رہے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سب کے کاروبار متاثر ہوئے تو پھر انہیں خیال آیا کہ اب ان دوستوں سے مدد مانگنا بھی مناسب نہیں کیونکہ دوست بھی خود معاشی مسائل کا شکار ہیں۔

طارق جمیل نے کہا کہ دینی مدارس کے نظام کو مستقل چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا خیال آیا جس کے بعد ان کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کیا گیا ہے جس سے حاصل شدہ آمدنی سے دینی مدارس، اسکول کا نظام و نسق چلایا جائے گا ساتھ ہی ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے برصغیر پاک و ہند میں مذہبی شخصیات کا کاروبار کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے یہ سوچ صرف عام مولویوں کی ہے کہ صرف زکوۃ، صدقہ اور خیرات مانگ کر ہی گزارہ کرنا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!