منڈی بہاوالدین سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کورونا اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم وبیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی ۔

پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بھی دو ماہ بند رہنے کے بعد آج کھل گئے، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 50فیصد طالب علم اسکول آئیں گے۔ تمام کلاسز کے 50 فیصد طالب علم پہلے تین دن اور باقی 50 فیصد ہفتہ کے آخری تین دن آئیں گے۔

ہائیر ایجوکیشن اور پہلی تا آٹھویں جماعتوں کے طالب علم یکم فروری تک آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھیں گے۔ این سی او سی اور بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد 20 جنوری کو متوقع ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!