منڈی بہاوالدین ۔ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی صدر سرکل ملک خالد اعوان کی زیر سرپرستی تھانہ سول لائن چوکی صوفی سٹی انچارج اے ایس آئی رضا الٰہی بٹ کی کارروائی
بدنام زمانہ منشیات فروش بابر عظیم ولد سعی محمد سکنہ کوٹ احمد شاہ کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف 9c ایف آئی آر کا اندراج کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ آتش بازی اور اس سے ملحق دیگر سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد عثمان ولد محمد انور کے قبضہ سے 1500ڈبی پٹاخہ TITANIC برآمد کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر 285/286 ت ب کا اندراج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا.
