منڈی بہاءالدین میں مون سون ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین، لاہور،اسلام آباد:منڈی بہاءالدین میں مون سون ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان. ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام سے مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جو25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی، ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم اسلام آباد ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق آج رات سے 24 ستمبر تک کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں: بارش کے بعد منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کے کیا حالات ہوتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

اسکے علاوہ نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں مون سون ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!