منڈی بہاء الدین ڈکیتی، ماسٹر مائنڈ قانون کا طالبعلم نکلا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاء الدین ميں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے 2 ملزمان کو سی آئی آے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واردات کا ماسٹر مائنڈ وکالت کي تعليم حاصل کر رہا ہے ۔

منڈی بہاء الدین ميں تاريخ کی سب سے بڑی ڈکيتی کی واردات 18 دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی، پولیس نے 8 ماہ بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نیشنل بینک منڈی بہاء الدین کے باہر سے 30 سیکنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چھینی تھی، يہی نہيں مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار بڑی واردات کا ماسڑمائنڈ ایل ایل بی کا طالب علم نکلا۔ سعد اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سارا پلان ڈاکڑ اشرف کا تھا جو جرمنی میں رہتا ہے، اسی نے ساری پلاننگ کی تھی، اسی کے ریفرنس سے دو بندے مجھے ملے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کو موبائل ڈيٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد ساتھیوں کو لے کر اپنے گھر چلا گیا، گرفتار ملزم سے 20 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاء الدین ڈکیتی، ماسٹر مائنڈ قانون کا طالبعلم نکلا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!