مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام نے انصاف دلوانا ہے، عمران خان

imran khan at faisalabad
Share

Share This Post

or copy the link

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلوانا ہے۔

فیصل آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اب ان سے حکومت سنبھل رہی ہے، میڈیا سے کہتا ہوں کہ لوگوں سے ٹماٹر اور مرغی کے ریٹ پوچھیں‘۔

سابق وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے، انہیں جان سے مارنے کی ساری پلاننگ موجود ہے لیکن میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے جس میں تمام افراد کے لوگوں کے نام شامل ہیں جو اس سازش میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو سازش امریکا میں تیار ہوئی، میر جعفر، میر صادق نے اس حکومت کو گرایا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا گیا، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

’سپریم کورٹ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی موت اور نعمان اصغر کے ہارٹ اٹیک پر سوموٹو لے‘

سابق وزیر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی تفتیشی افسر کو دباؤ ڈال کر مار دیا گیا اور ڈاکٹر رضوان اور نعمان اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا سپریم کورٹ سو موٹو لے، جن کے اوپر کیسز ہیں انہیں ہی حکومت سپرد کردی گئی، جنہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا، میں اس زہر کو جانتا ہوں جس کے کھانے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک مثال دے دیں کہ وزیر اعظم انڈر ٹرائل ہو اور اسے ملک پر مسلط کیا گیا ہو، عوام کا سمندر دیکھ کر اسلام آباد والے خوف زدہ ہوگئے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام نے انصاف دلوانا ہے، عمران خان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!