رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ صوم 120 روپے فی کس ہوگا۔ جان بوجھ کرروزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا ہے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا لازمی ہے۔ اہلسنت مکتبہ فکر کے مطابق اس سال صدقہ فطر و فدیہ صوم گندم کے حساب سے 120 روپے فی کس ہے۔ اسی طرح جو استعمال کرنیوالوں کو 300 روپے، کھجور کے حساب سے 800 روپے، کشمش کے حساب سے 1600 روپے اور منقہ کے حساب سے 3 ہزار روپے ہوگا۔

30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 3600 روپے، جو کے مطابق 9 ہزار روپے، کھجورکے حساب سے 24 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے اورمنقہ کے حساب سے 90 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹرراغب نعیمی نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ 60 مساکین کے کفارہ صوم رقم گندم کے حساب سے 7200 روپے ہے۔ جو کے حساب سے 18 ہزار، کھجورکے حساب سے 48 ہزار،کشمش کے حساب سے 96 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پرھیں: رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

علما کرام کا کہنا ہے پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم ادا کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!