امارات نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی پروازوں پر پابندی میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی ہے۔

پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔ اماراتی شہریوں، اماراتی گولڈن ویزہ رکھنے والے غیرملکی اور سفارتی مشن کے افراد کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جن لوگوں کی پروازیں معطل ہوئی ہیں ان کے ٹکٹس پرواز کی بحالی تک قابل استعمال رہپں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے پروازوں پر پابندی 24 اپریل جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کی پروازوں پر پابندی 13 مئی کو عائد کی تھی جن میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امارات نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!