اسلام آباد میں نماز عید کے بعد فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں نماز عید کے بعد فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد کورونا کے خاتمے اور فلسطین میں امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز عید کے بعد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر میاں اسلم نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں درج نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ادھر راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی سب سے بڑا اجتماع نماز عید ہوا اور نماز کورونا ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی۔

لیاقت باغ میں نماز عید ادا کرتے ہی اسلامی جمعیت طلباء نے لیاقت باغ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے حکمرانوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کیے جائیں۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسلام آباد میں نماز عید کے بعد فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!