فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقابلے کے امتحان میں پاکستان پوسٹ ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے توقیر احمد رضا سکنہ محلہ راجگان ملکوال کی نمایاں پوزیشن کے ساتھ کامیابی ۔
توقیر احمد رضا سینئر پوسٹ ماسٹر منڈی بہاؤالدین تعینات رہ چکے ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے منعقدہ سپیشل مقابلے کا امتحان 2024 ( سوپ) میں کل 356 امیدواران نے حصہ لیا جبکہ صرف 34 لوگ تحریری امتحان میں نمایاں پوزیشن کے ساتھ پاس ہوئے۔
مکھناوالی کا نوجوان بطور سب انسپکٹر پنجاب پولیس تعینات
انٹرویو میں 33 لوگوں کو کامیابی ملی۔ جس میں سے توقیر احمد رضا نے 8ویں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف محکمہ پاکستان پوسٹ آفس بلکہ ضلع منڈی بہاؤالدین کا نام روشن کیا۔
توقیر احمد رضا منڈی بہاؤالدین جی پی او میں بطور سینئر پوسٹ ماسٹر کام کر چکے ہیں. اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے جی پی او میں بہت سے مثالی کام کیے جن کو آج بھی شہری یاد کرتے ہیں۔
