منڈی بہاوالدین میں ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

daphar forest
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،ڈی ایف او محمد اکرم، ہیلتھ و ایجوکیشن افسران سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 20مارچ 2024) اجلاس میں بتایا گیا کہ کل 21 مارچ کو ضلع منڈی بہاوالدین میں ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔اس حوالے سے مرکزی تقریب ڈفر جنگل میں منعقد ہو گی۔ جہاں 48 ہزار پودے بیک وقت لگائے جائیں گے جبکہ 2 ہزار پودے عوام الناس میں تقسیم بھی کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولز، کالجز، ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔انہوںنے ایجوکیشن افسران کو بھی ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری شجرکاری مہم کے دوران کل ہزاروں نئے پودے لگائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،ماحول سے فضائی آلودگی ختم کرنے کیلئے ہم سب نے مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبز بنانے کی کیلئے شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ فضائی آلودگی کا خاتمہ کر کے شجر کاری مہم کو مستقل بنیادوں پر فروغ دیا جاسکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں ورلڈ فاریسٹ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!